نوشہرہ کے گاؤں چک چودھری میں گیس منصوبے کا افتتاح
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے نے نواحی گاؤں چک چودھری میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ دیہہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی مدثر قیوم ناہرا اور عبدالرحمن گجر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، چک چودھری میں سوئی گیس کی فراہمی اہلِ علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھا ہے ، علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آئندہ بھی بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ہر گاؤں اور محلے تک بنیادی سہولیات پہنچ سکیں ۔عظمت علی ملہی چیئرمین یونین کونسل اور اہلِ دیہہ نے سوئی گیس کی فراہمی پر لیگی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔