ریسکیو 1122 نے خودکشی کرنیوالے کی لاش نہر سے نکال لی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گزشتہ روز نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے والے 28سالہ مزمل کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔
ریسکیورز نے سرچ آپریشن کے لیے ہک سرچ، لائن سرچ اور سکوبا ڈائیو کے طریقہ کا استعمال کیا ریسکیورز نے بڈی سسٹم میں سکوبا ڈائیو کے دوران ہی جائے حادثہ سے تقریبا 300 میٹر کے فاصلہ پر نوجوان کی لاش کو تلاش کر لیا ۔28 سالہ مزمل کی لاش کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔