حافظ آباد: میگا سیوریج منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے 2شفٹوں میں کام کا حکم

حافظ آباد: میگا سیوریج منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے 2شفٹوں میں کام کا حکم

حکومت اور ورلڈ بینک کی جانب سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حافظ آباد سٹی میں 9ار ب روپے کی لاگت کے منصوبے سے نکاسی آ ب کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا شہر کے میگا سیوریج پراجیکٹ کی سائٹ کا دور ہ،ڈپٹی کمشنر نے سیوریج منصوبے کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کر تے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے واسا افسر وں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی معیاد کے مطابق بر وقت تکمیل کیلئے تعمیراتی کام د و شفٹوں میں کیا جائے تا کہ سیوریج کا یہ بڑا منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کی جانب سے بنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حافظ آباد سٹی میں تقریبا 9ار ب روپے کی لاگت سے سیوریج کے بڑے منصوبے اور تعمیراتی کا م جاری ہے اس منصوبے کی تکمیل سے شہر اور اس کے گردو نواح میں نکاسی آب اور بالخصوص موسم برسات میں بارشی پانی کے نکاس کے انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر زمین بچھائے جانے والی سیوریج لائنوں اور ڈسپوزل ورکس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں