پسرور چونڈہ روڈ پر حادثہ،موٹرسائیکل سوار جاں بحق
رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم،60 سالہ عبدالغفور موقع پر چل بسا، 3زخمیجامکے چٹھہ کے قریب موٹرسائیکلوں میں تصادم سے دوافرادشدیدزخمی ہوگئے
سیالکوٹ،جامکے چٹھہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)پسرور چونڈہ روڈ پر متہ کی سٹاپ پررکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ رکشہ پسروڑ سے چوونڈہ جا رہا تھا جبکہ موٹر سائیکل مخالف سمت سے آ رہی تھی، دونوں آپس میں ٹکرا گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تمام متاثرین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پسروڑ منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 68 سالہ قیصرہ بی بی، 45 سالہ پروین بی بی اور 38 سالہ بابر (ڈرائیور رکشہ)شامل ہیں جبکہ 60 سالہ موٹرسائیکل سوار عبدالغفور موقع پر جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو بھی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔جامکے چٹھہ کے نواحی گاؤں دھارووال کنگ کے قریب دوموٹرسائیکل سوارآمنے سامنے سے ٹکراگئے جس سے گاؤں بڑاپنڈ کارہائشی اقبال اوردوسرے گاؤں برج کانامعلوم موٹرسائیکل سوارشدیدزخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال ریفرکردیاگیا۔