حافظ آباد:ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

حافظ آباد:ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

تحصیل منیجر کی من مانیوں سے شہر بھر میں ستھراپنجاب پروگرام فلاپ ،شہر ی پریشان

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ضلعی انتظا میہ کی غفلت اورعدم توجہ کے باعث حافظ آباد شہر پنجاب کا گندہ ترین شہر بن گیا۔ ستھراپنجاب پروگرام تحصیل منیجر کی من مانیوں سے شہر بھر میں فلاپ ہوکر رہ گیا۔ محلہ رشید پورہ سمیت گلی محلوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیروں اور نالیوں سے تعفن پھوٹنے لگا۔ ستھراپنجاب پروگرام کے منیجر قیصر بٹ کی جانب سے کام کرنے والے سینٹری عملہ کو فارغ کرکے سفارشی اور من پسند افراد کو بھرتی کرنے اور ملازمین کی تنخواہوں سے ہزاروں روپے کی کٹوتی کرنے کے بعدسینٹری ورکرز نا صرف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں بلکہ وہ بد دل ہوکر کام کاج سے بھی جی چرانے لگے ہیں جس سے شہر کے گلی محلوں اور مضافاتی علاقوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیرلگے نظر آتے ہیں جبکہ نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے تعفن بھی پھوٹ رہاہے جس سے شہر بھر میں مکھیوں اور مچھر کی بھرمار ہورہی ہے ۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور ستھراپنجاب پروگرام کے افسر صرف فوٹوسیشنز میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ قیصر بٹ نے الزامات کوبے بنیاد قراردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں