گجرات:کمشنر ایف بی آر نے کروڑوں روپے کے نان کسٹمز سگریٹ تلف کر دئیے
گجرات(نامہ نگار)کمشنر ایف بی آر گجرات اجمل خان، ایڈیشنل کمشنر عمران شمسی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام رسول نے اپنی نگرانی میں 6کروڑ 70 لاکھ روپے کے غیر قانونی نان کسٹم پیڈ سگریٹ ائیر پورٹ چوک پر تلف کرائے۔۔۔
اس موقع پر انسپکٹر مجاہد عباس،ندیم و دیگر اہلکار بھی موجود تھے اس موقع پر کمشنر ایف بی آر گجرات اجمل خان ، ایڈیشنل کمشنر عمران شمسی ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام رسول نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار نان کسٹمز سگریٹ بالکل نہ خریدیں ایف بی آر کی ٹیمیں جگہ جگہ چھاپے مار کر نان کسٹمز سگریٹ پکڑ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی مہر والی پیکنگ والے سگریٹ خریدیں تاکہ بعد میں آپ کو مالی نقصان نہ ہو۔