وزیرآباد :بیساکھی کے موقع پر کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بیساکھی کے موقع پر کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔نواحی علاقہ کٹھالہ میں کبڈی میچ میں نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
شاندار کھیل سے کثیر تعداد میں آئے شائقین نے خوب لطف اٹھایا۔ اس موقع پر صدر کسان یونین پنجاب احتشام الحق چیمہ ،علی وڑائچ، چودھری سفیان سیان سمیت دیگر معزز مہمانوں نے میچ دیکھا ۔احتشام الحق چیمہ نے کہا کہ یہ پنجاب کا کلچر کے کہ بیساکھی کے موقع پر میلے ٹھیلے اور کبڈی کے میچ ہوا کرتے ہیں ،روایات کو بچانے کیلئے بیساکھی کے موقع پر کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔