گجرات جمخانہ میں نئے فلور، جدید جم، روف ٹاپ کیفے پر کا م کا آغاز

گجرات جمخانہ میں نئے فلور، جدید  جم، روف ٹاپ کیفے پر کا م کا آغاز

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )گجرات جمخانہ میں نئے فلور، جدید جم، روف ٹاپ کیفے ، نئے کیفے اور چناب ارینا کی توسیع کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

 تقریب میں صدر گجرات جمخانہ نورالعین، سیکرٹری خرم الطاف بھٹی اور دیگر کمیٹی ممبران شریک ہوئے ۔ شرکا نے اقدام کو گجرات جمخانہ کی تاریخ میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے سال 2026 کو ادارے کیلئے ترقی اور جدت کا سال قرار دیا ۔صدر اور سیکرٹری نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے ممبران کو جدید اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں