محنت کش گندم کٹائی میں مصروف، تعمیراتی کاموں پر نایاب

محنت کش گندم کٹائی میں مصروف، تعمیراتی کاموں پر نایاب

چند دن کٹائی کرکے گندم سال بھر گھر میں استعمال ہوگی ،زائد فروخت کر دینگے :مز دور

تتلے عالی(نامہ نگار)محنت کش گندم کٹائی میں مصروف کارخانوں وتعمیراتی کاموں پر مزدور نایاب ہونے لگے ۔ تتلے عالی سمیت ضلع بھر میں5لاکھ ایکڑسے زائد رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کاشت کی گئی ہیں جو پک کر تیار ہوگئی ہے ،مختلف شہروں میں فیکٹریوں اور نجی وسرکاری عمارتوں کی تعمیر کیلئے کام کرنے والے محنت کشوں نے گندم کی درانتیوں سے کٹائی شروع کر دی جس کی وجہ سے سے تعمیراتی کاموں اور کارخانوں میں مزدوروں کی کمی واقع ہونے لگی ہے ۔محنت کشوں کا کہنا ہے کہ چند دن کٹائی کرکے نہ صرف گندم سال بھر گھر میں استعمال کی جائیگی بلکہ زائد فروخت کرکے ہزاروں روپے آمدن بھی ہو جائیگی۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ محنت کشوں سے کٹائی کی ہوئی گندم تھریشر کے ذریعے مویشیوں کیلئے بھوسہ حاصل ہو جاتا ہے اس لئے درانتیوں سے کٹائی کر ائی جا رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں