دی ایجوکیٹرسکول سول لائنز کیمپس کے زیراہتمام فن فیئر

دی ایجوکیٹرسکول سول لائنز کیمپس کے زیراہتمام فن فیئر

بچے کھانے پینے کے سٹالزاورتفریحی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوزہوتے رہے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )دی ایجوکیٹرسکول سول لائنز کیمپس کے زیراہتمام سالانہ فن فیئر کا انعقاد۔ طلبہ کیلئے گول گپے ، شوارما، برگر، چنا چاٹ، پیزا ودیگر لذیذ اشیاکے سٹالز لگائے گئے ، مہندی، نیل آرٹ،فیس پینٹنگ اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کے سٹالز بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ بچوں کی تفریح کیلئے جمپنگ کیسل، سلائیڈز، پپٹ شو، میجک اورکامیڈی شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ معروف کارٹون کردار موٹو پتلُو اور ٹال مین کی آمد نے بچوں کی خوشی کو دوبالا کر دیا جبکہ شام کومیوزیکل ایوننگ میں ممتاز گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔ اس موقع پر چیئرمین ادارہ ابتسام الاسد خان،پرنسپل ضیغم ابتسام کا کہنا تھا کہ دی ایجوکیٹرسکول سول لائنز کیمپس میں گزشتہ کئی سال کی طرح اس بار بھی حسبِ روایت شاندار فن فیئرمیلہ کا انعقاد کیا گیاجسے طلبہ اور والدین نے بہت پسند کیا، پورے پروگرام میں بہترین نظم و ضبط دیکھنے میں آیا جو ادارے کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھا،تقریب میں والدین، طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں