ایم این اے شازیہ فرید نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق ایم پی اے پیر غلام فرید، ایم این اے شازیہ فرید، امیدوار پی پی 65پیر عامر فرید نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ نگری احمد شاہ معافی والا اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج،ڈرینج سکیم،پی سی سی گلیوں کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔۔۔
اس موقع پر رانا شاہد منیر سلہریا، اشرف سلہریا،عارف حسین شمسی،رفیق بٹ، مطیع اللہ حنیف،راناشوکت ٹائیگر بھی موجود تھے ،رانا زاہد سلہریا نے ساتھیوں سمیت پیر غلام فرید خاندان کی سیاسی حمایت کا اعلان کیا۔ ایم این اے شازیہ فرید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ترقی کی ضمانت بن چکی ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے انبار لگا د ئیے ہیں۔