ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لالہ موسیٰ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
توقیر شہید سکول میں زیر تعمیر 10 لاکھ گیلن کے زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینک کا معائنہ
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنرنورالعین نے پی ڈی پی کے تحت لالہ موسیٰ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ توقیر شہید گرلز ہائی سکول میں زیر تعمیر 10 لاکھ گیلن گنجائش کے زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینک کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل، سی او میونسپل کمیٹی تنویر عباس گجرار، ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک، ڈی او آئی اینڈ ایس اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ کے سٹورم واٹر ڈرینج منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام 15 جون تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔