حافظ آباد : اندرون شہر میگا سیوریج منصوبہ 20 روز میں مکمل کرنے کا حکم

 حافظ آباد : اندرون شہر میگا  سیوریج منصوبہ 20 روز میں مکمل کرنے کا حکم

تعمیراتی کام میں تاخیر یا سستی برداشت نہیں کی جائیگی:کوارڈی نیٹر وزیر اعلیٰ سائرہ تارڑ ، ڈپٹی کمشنر ، مثالی گائوں پروگرام کے تحت کولو تارڑ،مصطفی آباد،چک بھٹی اور ٹاہلی گورائیہ میں ترقیاتی کام شروع

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )وزیر اعلیٰ کی کوارڈ ی نیٹر،ایم این اے سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سیوریج کے میگا پراجیکٹ کا اندرون شہر تعمیراتی کام اگلے 20روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔اندرون شہر تعمیراتی کام میں کسی قسم کی تاخیر یا سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ کوارڈ ی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایم پی اے میاں شاہد بھٹی، عون جہانگیر بھٹی، تہور حسین تارڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈ منسٹریٹر ستھرا پنجاب خرم حمید،ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری بھی اجلاس میں شریک تھیں۔

ایم این اے سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ سو اسات ارب روپے کی لاگت سے سیوریج کا میگا پراجیکٹ مکمل کیا جائیگا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے مثالی گاؤں پروگرام کے تحت تقریباً 50کروڑ کی لاگت سے کولو تارڑ،مصطفی آباد،چک بھٹی اور ٹاہلی گورائیہ کو مثالی گاؤں بنانے کیلئے ترقیاتی کام شروع کر د ئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں