راہوالی:2بھائیوں نے چچا سے ملکر بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
راہوالی (نمائندہ دنیا )دو بھائیوں نے چچا کے ہمراہ بہنوئی کو سرپر چھری اور قینچی مار کر زخمی کردیا۔ لمبانوالی روڈ کے رہائشی سہیل مغل کی شادی 13 سال قبل نائلہ شہزادی سے ہوئی جس کے 6 بچے ہیں۔
خاوند کے مطابق لوگوں کے گھروں میں کام کر نے سے روکنے پر نا راض ہو گئی ، اپنے بھائیوں سلمان عرف سلمانو، شان عرف شانو اور اپنے چچا نواز کو خاوند کے خلاف اکسایا ، ملزموں نے سہیل کو تشدد کرکے زخمی کر دیا ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا۔