سیالکوٹ :کروڑوں روپے کا برآمد سامان ، گاڑیاں مالکان کے حوالے

سیالکوٹ :کروڑوں روپے کا برآمد  سامان ، گاڑیاں مالکان کے حوالے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے کروڑوں روپے کا برآمد شدہ مال مسروقہ، نقدی، موٹر سائیکلیں، کاریں اور دیگر وہیکلز مالکان کے حوالے کر دیں۔

پولیس نے 69 ڈکیت گینگز کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے 303مقدمات ٹریس کئے جبکہ دیگر ٹریس مقدمات کی تعداد 2700ہے جبکہ ملزموں سے پانچ کروڑ 53لاکھ 92ہزار روپے برآمد کئے گئے جن میں گرفتار169گینگ ممبران سے 200ناجائز پسٹلز ،118 موٹرسائیکلیں، ایک کیری ڈبہ، 4رکشہ چاند گاڑیاں، 15 مویشی، 61 تولے طلائی زیورات برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں