سہیلی کے بھائی نے آٹھویں کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سہیلی کے بھائی نے آٹھویں کلاس  کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) محلہ نئی آبادی میں سہیلی کے بھائی نے آٹھویں کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ نئی آبادی کے رہائشی محمد اسلم کی15سالہ بیٹی(ف) جو آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے محلہ میں سہیلی آمنہ کے گھر اسے ملنے گئی جو گھر میں موجود نہ تھی جبکہ اسکا بھائی سلمان گھر میں اکیلا تھا جس نے (ف) کو ڈرا دھمکا کر کمرے میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں