گجرات:ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنیکی ہدایت

 گجرات:ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنیکی ہدایت

نور العین کو گلیوں، نالوں اور ڈرینز کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) ضلع کونسل گجرات کی جانب سے تحصیل سرائے عالمگیر اور گجرات میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے کی۔ اجلاس میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں یونین کونسل منڈی بھلوال، یونین کونسل بہاروال، موضع ہربس پور، چک رحمان اور موضع ہیل میں جاری گلیوں، نالوں اور ڈرینز کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے سی او ضلع کونسل کو منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ وزٹس کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں