کتب بینی کارجحان ختم ہونا لمحہ فکریہ، اساتذہ توجہ دیں :پیر دائود
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کتابوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ۔۔۔
کتب بینی کی طرف رجحان ختم ہو جانا لمحہ فکریہ ہے اور تو اور لوگوں نے سب سے بڑی کتاب قرآنِ پاک پڑھنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے دنیا میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہ اساتذہ اور والدین کو چا ہیے کہ نئی نسل کو کتب پڑھنے پڑھانے کی طرف راغب کریں۔بلخصوص کتبِ احادیث اور خلفا ئے راشدین کے بارے میں پڑھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو انقلاب برپا ہو سکتا ہے اور اس سے بڑے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔