اے سی ڈسکہ کا سول ہسپتال کے سامنے سیوریج منصوبے کا جائزہ

اے سی ڈسکہ کا سول ہسپتال کے  سامنے سیوریج منصوبے کا جائزہ

ڈسکہ ،سیالکوٹ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے سرکلر روڈ پر سیوریج لائن بچھائے جانے کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کہ 1.2 کلومیٹر طویل سیوریج کو 10 دن میں مکمل کیا جائے۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 500 فٹ سیوریج لائن بچھائی جا چکی ہے اور انہوں نے موقع پر ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ کھدائی کے اردگرد شہریوں کیلئے حفاظتی انتظامات کی سخت نگرانی کی جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں