سیشن کورٹ :خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کر نے کا حکم

سیشن کورٹ :خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کر نے کا حکم

جج کی ہدایت پر سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے پبلک واش رومز بھی فعال

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سیشن کورٹ کے خراب واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کر انے کا حکم دیدیا ، فاضل جج کی ہدایت پر سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے پبلک واش رومز بھی فعال کر دئیے گئے ۔ سیشن جج ندیم طاہر سید نے سیشن کورٹ ، سول،فیملی و جوڈیشل بلاکس کا دورہ کیا، فاضل جج نے سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکسز میں پبلک واش رومز کی خراب حالت کا نوٹس لیتے ہوئے واش رومز میں پانی کی سپلائی بحال کرنے سمیت بنیادی ضروریات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سیشن جج نے ٹھنڈے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کو فنکشنل کر انے کیلئے ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکسز میں مقدمات کی پیروی اور قانونی مشاورت کیلئے روزانہ 10سے 13ہزار مرد خواتین اور بچے عدالتوں اور وکلا کے دفاتر کا رخ کرتے ہیں جبکہ واش رومز میں پانی کی سپلائی ،کنڈیاں اور لائٹ نہ ہونے سمیت دیگر امور کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا تھا ،ذرائع کے مطابق سیشن جج کے حکم پر سیشن کورٹ اور تمام کمپلیکسز میں صفائی کیلئے سویپرز کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں