آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ ون کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع کے ووٹرز کیلئے ابتدائی انتخابی فہرستیں عوامی معائنے کیلئے پیش کر دی گئی ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حقِ رائے دہی کیلئے اندراج کی حامل یہ فہرستیں 28اپریل سے 4مئی 2026 تک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون آفس، ابراہیم سٹریٹ نمبر 2، گلزار کالونی، گوجرانوالہ میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔