وزیرآباد :پی ڈی پی کے تحت سیوریج کی تنصیب کا آغاز

وزیرآباد :پی ڈی پی کے تحت سیوریج کی تنصیب کا آغاز

شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے متبادل انتظامات بھی کئے جا رہے :چیف آفیسر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نئے سیوریج سسٹم کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا۔ منصوبے کے تحت پرانی اور بوسیدہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کر کے جدید پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے تاکہ بارشوں اور روزمرہ استعمال کے پانی کی نکاسی بہتر بنائی جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر بلدیہ وزیرآباد الفت شہزاد نے الہ آباد، رحیم پورہ ودیگر علاقوں کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سب انجینئر عابد باجوہ، باؤ وسیم، کیپٹن (ر)ڈاکٹر رفیق فضل، محمد عاصم، خواجہ محمد فاروق،محمد طارق، خرم شہزاد ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد شہر کے گلی محلوں میں کھڑے پانی اور گندگی کے مسائل کو ختم کرنا ہے ۔ نئے سیوریج سسٹم سے نہ صرف نکاسی آب میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول بھی میسر ہوگا،کام کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور اس دوران شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے بچانے کیلئے متبادل انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں، منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں صفائی کے نظام میں واضح بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں