ایمن آباد روڈ اور دوبرجی ملہیاں ڈسکہ روڈ پر تجاوزات کا صفایا

ایمن آباد روڈ اور دوبرجی ملہیاں ڈسکہ روڈ پر تجاوزات کا صفایا

شہریوں کی سہولت اور ٹریفک روانی کیلئے آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا:چیف آفیسر زبیر وٹو نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے پل ایک ، ایمن آباد روڈ اور دوبرجی ملہیاں ڈسکہ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ اس دوران عارضی نوعیت کی 43 اور 5 پختہ تجاوزات کو ختم کیا گیا۔

اس کے علاوہ 15 ترپالیں بھی ہٹا دی گئیں۔ کارروائی کے دوران 20 افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔بعد ازاں چیف آفیسر زبیر وٹو نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں 19 ہزار 700سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کے لیے ٹیمیں دن کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بھی کام کر رہی ہیں تاکہ جلد از جلد روشنی کا نظام مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں