اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ سعدیہ جمال کا زیر تعمیر ماڈل بازار کا دورہ
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کا زیر تعمیر ماڈل بازار کا دورہ، کام معیاری اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
سٹی نوشہرہ ورکاں میں بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت کڑیال روڈ کو جدید طرز پر ماڈل بازار میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کو اس موقع پر اربن یونٹ کے سائٹ انجینئر نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں، ڈیزائن، نکاسی آب، سڑک کی تعمیر اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔