ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں و صفائی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں و صفائی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے جناح سٹیڈیم کے اطراف روڈز، سیالکوٹ روڈ پر بارشی پانی کے نکاس،جناح روڈ، کمشنر روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں ،مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے ، نگار چوک ریڑھی بازار اور پسرور روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ پر جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کیں۔جناح روڈ کے دورے کے دوران انہوں نے روڈ کے اطراف چارا فروخت کرنے والوں کی جانب سے قائم تجاوزات کو فوری ختم کر ایا اور شہریوں کو سڑکوں پر گندگی پھینکنے سے اجتناب کی تنبیہ کی۔