ضلع سیالکوٹ کے 201ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کو ترقی مل گئی
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر ودیگر نے اساتذہ میں بطور ایس ایس ٹی پروموشن لیٹرز تقسیم کیے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع سیالکوٹ کے 201 ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کو بطور سیکنڈری سکول ٹیچر (SST) ترقی دے دی گئی، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر ودیگرضلعی افسروں نے اساتذہ میں پروموشن لیٹرز تقسیم کیے ۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سعید اصغر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رانا رمضان عتیق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز محمد حسین، محمد آصف، افتخار ساہی، اسماڈار، عاشق صدیقی اور ڈاکٹر عامر رضوان سمیت دیگر افسر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ موجودہ دور میں اساتذہ کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اخلاقی اقدار، برداشت اور ذمہ داری کا شعور بھی اجاگر کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن اتھارٹی ان کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سکول کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا ۔