تاجر کے قاتل کو عمرقید کی سزا

 تاجر کے قاتل کو عمرقید کی سزا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی علاقہ داد والی میں مقامی تاجر کو قتل کرنے والے کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج وزیرآباد نے عمر قید کی سزا سنا دی۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری شخصیت عثمان کو دوران سفرکوٹ خضری اڈا سے سٹیشن کی جانب آتے لقمان عرف لقی ودیگر نے فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا ۔لقمان المعروف لقی کو مرکزی مجرم ثابت ہونے پر عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں