آپریشن بنیان مرصوص کا سال مکمل ہونے پر یادگار تقریب

 آپریشن بنیان مرصوص کا سال مکمل ہونے پر یادگار تقریب

اسسٹنٹ کمشنر ودیگرنے کیک کاٹا،سعدیہ جمال سے صحافیوں کی بھی مسائل پر ملاقات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ٹو میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پر یادگارتقریب ہوئی ۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رانا ارسلان خاں نے اساتذہ اور طلباکے ہمراہ فتح کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر طلبانے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے مہمان خصوصی نے کہا معرکہ حق بنیان مرصوص میں پوری قوم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کو دندان شکن جواب دیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور داخلہ مہم کے تحت نیا داخلہ کیا اور کتابیں بھی تقسیم کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال سے صحافیوں نے شہری مسائل کے حل پر ملاقات کی ۔پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے وفد نے صدر پریس کلب راشد چوہدری کی قیادت میں تجاوزات کی روک تھام، پختہ قبروں کی تعمیر، صفائی ، ماڈل روڈ کی تعمیر و ترقی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں