تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے :وقاص مرزا
گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر وقاص مرزا،نائب صدر ملک یاسین مبشر اور چیئرمین رینیول کمیٹی مبین احمداورجنرل سیکرٹری وقار سلیم نے گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا ریکارڈ ممبر شپ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔
تاجر برادری کی طرف سے بھرپور اعتماد کی بدولت گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے ۔تاجربرادری کو سرکاری محکمے سے متعلقہ کام ہوں یا حکومتی ریلیف صدر فرینڈ زگروپ رضوان دلدار چوہدری’ صدر گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز وقاص مرزا ترجیحی بنیادوں پر حل کروا رہے ہیں ۔