تربوز لینے آئی طالبہ سے دکاندار کی نازیبا حرکت،ملزم گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)تربوز لینے آئی طالبہ سے دکاندار کی نازیبا حرکت ،پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی شفقت کی8 سالہ بیٹی (ف)جو تیسری کلاس کی طالبہ ہے وہ ڈاکٹر ظفر والا گلہ میں شہروز عباس مہر کی دکان پر تربوز خریدنے آئی تو اوباش دکاندار شہروز نے اسے دکان کے اندر لیجا کر نازیبا حرکت کی بچی شور مچاتے گھر بھاگ گئی اور والدین کو جا کر بتایا ۔تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے بچی کی دادی بشریٰ بی بی کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیااور اسے گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔