ساڑھے 7ارب سے سیوریج کا میگا پراجیکٹ جاری:ایم ڈی واسا بلال فیروز
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں واسا کا ساڑھے 7 ارب روپے سے سیوریج کا میگا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے اور اسے بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
پراجیکٹ کی کھدائی سے پریشانی پر شہریون سے معذرت خواہ ہیں لیکن مستقبل میں یہ میگا پراجیکٹ شہر کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں نہایت ہی معاون ثابت ہوگا۔ مون سون کے سپیل سے پہلے ہی ہم نے نکاسی آب نالوں کی صفائی کا کام شروع کروادیا ہے ۔