وارداتیں ‘لاکھوں لوٹ لئے ‘ڈاکوؤں نے دکاندار کو فائر مار زخمی کردیا
علی حمزہ پرموبائل چھین کرفائرنگ، دیگر واقعات میں نقدی ،موبائلز، موٹر سائیکل غائب
راہوالی (نمائندہ دنیا )متعددوارداتیں ، لاکھوں لوٹ لئے گئے ۔ڈاکوؤں نے 22سالہ دکاندار کو فائر مار زخمی کردیا۔ ریلوے پھاٹک کے قریب کریانہ سٹور پردن دو بجے دوموٹر سائیکل سوار ڈاکو اندر داخل ہوکر دکان پر بیٹھے علی حمزہ پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو اس دوران موبائل چھین لیا۔ کچھ دینے سے انکار پر فائر ماردیا جو اسکی دائیں پنڈلی پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ملزم فرار ہو گئے ۔منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی حماد سرور مہر کے گھر دن نو بجے عورت بچی کے ہمراہ بھیک مانگتے داخل ہوگئی اور گھر والوں کو باتوں میں لگا لیا اور نوسربازی کرتے ہوئے موبائل فون اور نقدی 70ہزار روپے چرا کر لے گئی ۔بدوکی گوسائیاں کا رہائشی عمر راہوالی میں پیزاشاپ سے فارغ ہوکر رکشہ پر گھر جارہا تھا کہ رکشہ سوار نامعلوم ملزم نے اس کا 25ہزار مالیتی موبائل نکال لیا ۔بلال ٹاؤن کے عدنان مسیح کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے گیا ۔کینٹ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔