پیر داؤد رضوی ، اجمل رضا قادری آج حج تربیتی نشست سے خطاب کرینگے

پیر داؤد رضوی ، اجمل رضا  قادری آج حج تربیتی  نشست سے خطاب کرینگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جماعت رضائے مصطفے ٰ کے زیرِ اہتمام آج بعد نماز مغرب جامع مسجد رضائے مصطفیٰ عالم چوک میں عازمینِ حج اور زائرینِ مدینہ منورہ کیلئے حج و زیارت تربیتی نشست ہوگی۔

مولانا پیر داؤد رضوی اورمولانا پیر اجمل رضا قادری خطاب کرینگے ۔اس موقع پر وطنِ عزیز ن کے استحکام اور عالمِ اسلام کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں