نہریں بند ،کسان دھان کی پنیری کاشت کرنے کیلئے پریشان

نہریں بند ،کسان دھان کی  پنیری کاشت کرنے کیلئے پریشان

تتلے عالی(نامہ نگار)نہریں بند ہونے پر کسان دھان کی پنیری کاشت کرنے کیلئے پریشان۔ تتلے عالی سمیت تحصیل بھر میں80فیصد تک گندم کی کٹائی ہو چکی ہے ،

خالی کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کیلئے کسانوں نے تیاری مکمل کرلی ہے لیکن دوامی نہریں،راجباہ،مائنر گزشتہ سال15اکتوبر سے بند ہونے پر کاشتکار شدید مشکلات کاشکارہیں۔پٹرولیم قیمتیں بڑھنے پر ٹیوب ویل،پیٹر انجن کے ذریعے کھیتوں کی سیرابی ناممکن ہو گئی ہے ۔کاشتکاروں نے نہروں کو فوری چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں