پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کے ورثاکا لاش لینے سے انکار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کے ورثا نے لاش لینے سے انکار کر دیا۔
ملزم غلام مصطفی نے گرجاکھ کے علاقہ میں اپنی بیوی ندا اور بیٹی درعدن کو قتل کروایا تھا ۔ مصطفی کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ سفاک ملزم تدفین نہیں کرینگے تاہم پولیس نے لاش کو دفنا دیا۔