جدید تعلیم کا حصول ہر فرد کیلئے اہمیت کا حامل :حنا ارشد وڑائچ
ہونہار طلبہ کی بہتری کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا:مبشر حسین ، چودھری بشارت
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)خاتون ایم پی اے حلقہ پی پی 52 حنا ارشد وڑائچ، ڈی ای اوسیالکوٹ محمود ججہ ،ڈپٹی ڈی ای او عامر شہباز ججہ اورچیمبر آف ایجوکیشن ضلع سیالکوٹ کے صدر چوہدری مبشر حسین ایڈووکیٹ ،کالج پرنسپل چودھری بشارت نے کہا ہے کہ دورحاضر میں جدید تعلیم کا حصول معاشرہ کے ہر فرد کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ،تعلیم کا مقصد حصول نوکری نہیں بلکہ شعور آگہی حاصل کرنا ہے ،کتابیں انسان کی زندگی کا رخ موڑ دیتی ہیں تعلیم نہ صرف ایک لڑکے یا لڑکی کی نہیں بلکہ ایک خاندان اورآنے والی نسلوں کی زندگی بدلتی ہیں پڑھی لکھی نسل جب پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالے گی توملک مزید ترقی کی منازل طے کرتا جائے گا جلد تحصیل سمبڑیال میں واقع پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے اسکولز کے پرنسپل ہیڈماسٹروں سے میٹنگ کر کے ہونہار طلبہ وطالبات کے لیے ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جوہو نہار طلبہ کے لیے سود مند ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسپائر کالج سمبڑیال کی سالانہ تقسیم انعامات کے موقع پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن)سٹی سمبڑیال کے صدر شیخ حبیب اﷲ ، ضلعی سینئر نائب صدر حافظ شیخ وسیم ، حاجی دلاور بٹ ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل ڈسکہ سرفراز خاں میو، خرم سہیل بھٹہ ، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری اکبر گجر، سینئر ہیڈماسٹر چوہدری سرفراز گھمن شیخ عزیر ،سمیت دیگر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔