ڈپٹی کمشنر کامختلف مقامات پر صفائی،ترقیاتی کاموں کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر کامختلف مقامات پر صفائی،ترقیاتی کاموں کاجائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے علی الصبح جی ٹی روڈ، چمن شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں، مکی روڈ، کھیالی بائی پاس چوک اور غلام حسین پارک کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، تجاوزات، گرین بیلٹس و پارکس، ڈیسلٹنگ اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے چمن شاہ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے علاقہ میں صفائی ستھرائی، گھروں سے کوڑا کرکٹ کی بروقت کولیکشن اور سیوریج و نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا۔ شہری آبادی میں قائم ایک انڈسٹریل یونٹ کا بھی معائنہ کیا اور حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد چیک کیا۔ مکی روڈ پر گندے نالے اور ملحقہ رہائشی علاقوں کے دورے کے دوران ناقص صفائی صورتحال پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے جی ڈبلیو ایم سی حکام کو کنٹریکٹر پر بھاری جرمانہ عائد کرنے اور فوری طور پر نالے اور اوپن پلاٹس کی صفائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا بھی دورہ کیا۔ مریضوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری چیک کرتے ہدایت کی کہ ڈیوٹی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں