جیسروالہ :تیز رفتارموٹر سائیکلوں میں تصادم ‘1سوار جاں بحق

  جیسروالہ :تیز رفتارموٹر سائیکلوں میں تصادم ‘1سوار جاں بحق

علی رضا ،سبحان کی ٹکر سے وقار زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی ہارگیا،مقدمہ درج

ڈسکہ(نامہ نگار)تیز رفتارموٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ افضل مغل کا داماد وقار موٹر سائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ جب وہ تھانہ صدر کے علاقہ جیسروالہ کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل جس پر تین افراد علی رضا ،سبحان اور علی رضا ولد بگو سوار تھے جو موٹر سائیکل تیز رفتار اور غفلت لاپرواہی سے چلا رہے تھے نے وقار کی موٹر سائیکل کو سامنے سے ٹکر ماردی جس سے وقار شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تا ب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا تھانہ صدر پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں