گوروونانک پورہ سکول میں طلبہ ‘اساتذہ ‘ والدین کو انعامات تقسیم
طلبہ کی حوصلہ افزائی آگے بڑھنے کیلئے معاون ،پوشیدہ صلاحیتیں نکھار تی :سی ٹی او وسیم اختر
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)سی ٹی او وسیم اختر نے کہا ہے کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی آگے بڑھنے میں معاون ہونے کیساتھ ساتھ انکی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار بھی پیدا کرتی ہے ۔والدین اساتذہ اور ہمارے نوجوانوں دست و بازو بن کر اور مشن سمجھ کر میدان عمل میں کو دیں تو معاشرے کے بگڑنے کے عمل کور وک سکتے ہیں ۔شہریوں کی خدمت کیلئے ہمارے جوان مختلف شاہراہوں پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں ، طلبہ اساتذہ اوروالدین ان سے تعاون کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں جن جگہوں پر بھاری مشینری کام کر رہی ہے وہاں قریب نہ جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوروونانک پورہ میں سکول میں طلبہ، اساتذہ اور والدین میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ممتاز کاہلوں، چیئرمین ادارہ امین بٹ،سابق ایم پی اے سعود ڈار،سابق چئیرمین یو سی صابر محمود بٹ،عامر اکرام بٹ میاں اکرم،ماموں شہباز نے بھی خطاب کیا ۔