مدارس قائم کرنیوالے انبیا کے وارث:رضا ثاقب مصطفائی
جماعت اہلسنت رہنماعلامہ اشرف رضاقادری ؒ کے ایصال ثواب کیلئے چہلم پرخطاب
راہوالی (نامہ نگار)اﷲ کے محبوب آقائے دوجہاں ؐ کے عشق میں سرشار ہوکر ظاہری زندگی اور موت کی حقیقت کو یاد رکھ کر دنیاوی رسم و رواج کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جو عالم دین اﷲ اور اسکے رسول ؐ کے بتائے ہوئے دین اسلام کی تبلیغ کیساتھ معاشرہ میں سماجی کاموں اور انسانیت کی خدمت کیلئے مدارس قائم کرتے ہیں وہ انبیا کرام کے حقیقی وارث ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نامور مذہبی سکالر علامہ رضا ثاقب مصطفائی ، عالمی مبلغ پروفیسر سعید چشتی، علامہ فاروق سعیدی ، پیر خالد حسن مجددی، علامہ عبدالحمید چشتی و دیگر مقررین نے خطیب جامعہ مسجد حضرت جتی شاہ جمال راہوالی میں جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ اشرف رضا قادری ؒ کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کی محفل سے خطاب میں کیا۔ مقررین نے کہا اولیا ، مشائخ و علما کے فرمودات کی پیروی کرنا ہمارا فرض ہے ۔خطیب جامع مسجد حافظ اشرف رضا قادری ؒ نے اپنے استاد محترم ممتاز عالم دین علامہ حنیف چشتی ؒ کی زیر قیادت تحفظ ختم نبوت اور علاقہ میں بچیوں اور بچوں کیلئے مدارس قائم کرکے اﷲ اور اسکے رسول ؐکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا درس دیا انکی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ قاری امین چشتی، مفتی ڈاکٹر ابوبکر صدیق ، علامہ اکبر نقشبندی، علامہ عبدالحمید چشتی، علامہ ضیا المرتضیٰ چشتی، پیر خالد حسن مجددی، علامہ رفیق رضوی ا، پروفیسر شبیر چشتی، صاحبزادہ لقمان اشرف چشتی، شبیر انجم مصطفائی،حافظ عدیل عارف نے بھی خطاب کیا۔