مٹی،ریت کی فروخت ، نہروں میں شگاف کا خدشہ

 مٹی،ریت کی فروخت ، نہروں میں شگاف کا خدشہ

ہیوی مشینری سے ریت،مٹی نکال کر فروخت کی جا رہی ہے ،کارروائی کا مطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار)زرعی رقبہ سے مٹی،ریت کی فروخت متعدد شاہراہیں زمین بوس ہونے اورنہروں میں شگاف کا خدشہ۔تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں زرعی رقبہ مالکان کی جانب سے ہیوی مشینری سے ریت،مٹی نکال کر فروخت کی جا رہی ہے جس سے 20سے 50فٹ گہرے گڑھے بن گئے ہیں،زیر زمین پانی اوربارشوں سے وہ ندی نالوں اور جوہڑ کا سماں پیش کرنے لگے ہیں۔متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث پل اپر چناب تا فیض آبادسٹی ہاؤسنگ روڈ سمیت درجن کے قریب سڑکیں گڑھوں میں زمین بوس ہونے لگی ہیں جبکہ اپر چناب،مکنامائنر ،گوبند پورہ راجباہ ،گھمن والہ مائنر،تنگ کلاں راجباہ، بوپڑاراجباہ سمیت متعدد نہروں، راجباہوں کے قریب کھدائی سے نہروں کے پشتے اور کنارے کمزور ہو گئے ۔تتلے عالی،گھمن والا، تنگ کلاں،بوپڑہ کلاں سمیت دیگر علاقہ کے مکینوں کی جانب سے کینال اور معدنیات حکام سے زرعی رقبہ سے ہیوی مشینری کاا ستعمال کرکے مٹی،ریت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں