سیالکوٹ:شہری کے گھر پر فائرنگ کر نیوالے 2 شوٹر گرفتار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)شہری کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے سی سی ٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس کی مدد سے نامعلوم شوٹر ملزموں کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ دھنی چند میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری متین اکرام کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے ، گھر میں کھڑی کار، موٹر سائیکل، دروازے اور دیوار پر گولیاں لگیں جبکہ شہری اور اہل خانہ محفوظ رہے ۔ دوران تفتیش پتہ چلا کہ دونوں شوٹروں کو چاند نامی شخص نے ہائر کیا۔ پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، اسلحہ اور ملزموں کو دی جانے والی رقم بھی برآمد کر لی۔