امریکا اور ایران کے درمیان عارضی معاہدے کا امکان، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار

واشنٹگن: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان عارضی معاہدے کا امکان پیدا ہوگیا جس کے باعث آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے۔

امریکی خبر ایجنسی ایگزیوس نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ون پیج ایگریمنٹ کے قریب ہیں، ایران کی جانب سے اہم نکات پر جواب متوقع ہے، ممکنہ معاہدے کے تحت ایران جوہری افزودگی پر عارضی پابندی قبول کرے گا، امریکا ایران پر پابندیاں نرم کرے گا۔

معاہدے میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے، یہ 14 نکاتی معاہدہ جنگ کے بعد 30 روزہ مذاکراتی دور کا آغاز کرے گا، مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کی حدود، پابندیوں کا خاتمہ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر بات ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق آئندہ ہونے والے مذاکرات اسلام آباد یا جنیوا میں ہونے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں