مظفر آباد میں معرکہ حق میں شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پروقار ثقافتی تقریب
مظفر آباد: (دنیا نیوز) معرکہ حق میں شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پروقار ثقافتی تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، معرکہ حق کے بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام پیش کیا۔
علی عظمت سمیت نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنسز رہی، بھارت کے خلاف تاریخی فتح سے متعلق دستاویزی فلم پیش کی گئی، وزیراعظم آزاد جموں کشمیر نے شہدا کے ورثا میں سوینیرز تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب میں فیصل ممتاز راٹھور نے کہا گزشتہ سال دشمن نے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان پر حملہ کیا، افواج پاکستان نے وطن کا بھرپور دفاع کیا اور دشمن کو سبق سکھایا، ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہمارا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا، ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے۔