بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 75 پیسے تک فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 75 پیسے تک فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

صارفین کو 63 ارب 93 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا، صارفین کو ریلیف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملے گا۔

ڈسکوز کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی، ریلیف 2026 کی پہلی سہ ماہی کی مد میں متوقع ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 19 مئی کو سماعت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں