دوسرا ون ڈے: صدف اور گل کی شاندار سنچریاں، پاکستان کا زمبابوے کو 344 رنز کا ہدف
کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 344 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی شاندار رہا دونوں اوپنر بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں، صدف شمس نے 112 گیندوں پر 101 رنزبنائے جبکہ گل فیروزہ نے 95 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان ثناء فاطمہ 25، عالیہ ریاض 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ سدرہ امین 59 اور عائشہ ظفر 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔