پاسپورٹ سسٹم میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی نادرا ٹیکنیکل ٹیم سے اہم میٹنگ ہوئی جس میں سسٹم کو جدید بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں عوام کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ہدایت کی کہ موجودہ پالیسیاں نئے ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کیا جائے۔

شرکا کو پاسپورٹ کے موجودہ نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر شہریوں کو آسان، تیز اور شفاف سروس فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پاسپورٹ پراسیس مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی جائیگی، اوورسیز اور مقامی پاکستانیوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں