پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رکن اسمبلی طاہرہ مشتاق نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں 38 ہزار قیدیوں کی گنجائش مگر 71 ہزار سے زائد اسیران قید ہیں۔
طاہرہ مشتاق کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں 2171 قیدیوں کی گنجائش مگر 8 ہزار قیدی رکھے گئے ہیں، بہاولپور جیل میں 176 قیدیوں کی گنجائش 770 قیدی ہیں، تمام جیلوں میں علاج کے لئے 110 ڈاکٹر تعینات ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پنجاب میں جیلوں میں اسیران کے لئے جگہ کی کمی ہے، نئی جیلیں بن رہی ہیں، جس سے معاملہ کچھ بہتر ہو جائے گا۔