پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔

پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کے حصول کا طریقہ کار مزید سہل بنا دیا گیا ہے، اب وہ ایک موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔

خصوصی افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب وہیل چیئر، سماعت کے آلات اور دیگر معاون سہولیات کے حصول کے لیے درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے متعارف کرائی گئی ایپ ’مریم کو بتائیں‘ کے ذریعے صارفین چند سادہ مراحل میں اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مشکلات کم کرنا اور انہیں ضروری سہولیات تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے جلد از جلد درخواست دیں تاکہ متعلقہ معاون آلات فراہم کیے جا سکیں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں