بلوچستان: رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔